ویب ڈیسک:ایپل آئی فون کودنیا بھرمیں امارات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا ہرماڈل مہنگا ہونے کے باوجود ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتاہے۔
آئی فون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ایک ماڈل کومارکیٹ کرنے کے کچھ ہی دن بعد نئے ماڈل کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگتی ہیں۔
گزشتہ سال آئی فون 13 سیریزنے کورونا کی وجہ سے زبوں حالی کا شکارعالمی معیشت کے باوجود فروخت کے نئے ریکارڈ بنائے تودوسری جانب آئی فون کے شوقین افراد نے آئی فون 14 کے فیچرزاورریلیزکی تاریخ کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
ایپل کی مصنوعات کے حوالے سے اندرکی خبردینے والے ٹیکنالوجسٹ اوربین الاقوامی مالیاتی فرم ٹی ایف انٹرنیشنل سیکیوریٹیز کے سابق تجزیہ کارمنگ چی کیونے آئی فون 16 سیریزکے حوالے سے اہم لیک جاری کردی ہے۔
منگ کے مطابق ایپل 2024 میں 16 سیریزکوڈسپلے میں نمایاں تبدیلیوں کے ساتھ پیش کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایپل کا فل اسکرین کا حامل پہلا فون ہوگا جس میں رتی بھربھی بیزل نہیں دیا جائے گا۔ جب کہ یہ انڈرڈسپلے فیس آئی ڈی اورانڈراسکرین کیمرے کا حامل پہلا آئی فون بھی ہوگا۔
اس حوالے سے منگ کا مزید کہنا ہے کہ ایپل2024 میں ہائی اینڈ آئی فون مارکیٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اوراسی تناظرمیں وہ اپنی اسکرین کوبہترسے بہتربنانے پرکام کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایپل کا فل اسکرین کا حامل پہلا فون ہوگا جس میں رتی بھربھی بیزل نہیں دیا جائے گا۔ جب کہ یہ انڈرڈسپلے فیس آئی ڈی اورانڈراسکرین کیمرے کا حامل پہلا آئی فون بھی ہوگا۔
اس حوالے سے منگ کا مزید کہنا ہے کہ ایپل2024 میں ہائی اینڈ آئی فون مارکیٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اوراسی تناظرمیں وہ اپنی اسکرین کوبہترسے بہتربنانے پرکام کررہا ہے۔