ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل6؛ غیرملکی کرکٹر کی شمولیت خطرے میں پڑگئی

پی ایس ایل6؛ غیرملکی کرکٹر کی شمولیت خطرے میں پڑگئی
کیپشن: psl 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز میں انگلش کرکٹرز کی شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے.

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز شروع ہونے سے پہلے ہی فرنچائز ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا ہونے لگیں،لیگ کے میچز اور انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے شیڈول کے ٹکراؤ کے باعث انگلش کرکٹرز کی بقیہ میچز میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے، دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سخت قرنطینہ کے باعث کیوی کرکٹرز کے بھی لیگ میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بورڈ حکام اور فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کررہے ہیں ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر ان کے متبادل کا انتخاب کیا جائے گامتبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ کی جائے گی،،ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرکٹرز کے متبادل کے انتخاب کے لیے آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer