پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ‎

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ‎
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ ‌شہباز علی:پی سی بی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ,قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 23 کو اپریل ہوں گے.

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں گے۔  ہاکی ٹیم منجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا، ٹیسٹ ،میں مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں شرکت کریں گے۔ ہاکی کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ جمعرات کو ہوں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ایک ،ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے ہرٹیسٹ کی ویڈیو دیکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے چار کھلاڑی بیرون ملک سے اپنے ویڈیوز بھجوائیں گے ۔

اس سے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے تمام صوبائی، ضلعی ایسوسی ایشنز اور کلبز کی تمام سرگرمیاں ملتوی کی گئیں، حکام کی طرف سے کہا گیا کہ کھلاڑیوں کو انفرادی ٹرینگ پلانز بھیج دئیے گئے ہیں اوران کو اپنے گھروں میں انفرادی تربیت جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب پی سی بی قومی سینٹر ل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں۔ دوسرے روز اظہر علی اور بابر اعظم کے علاوہ یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، فخر زمان، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد رضوان، عثمان شنواری اور امام الحق کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ سابق کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ٹیسٹ اکیڈمی کے ٹرینر صبور احمد نے لیے۔

لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس ٹیسٹ اپنے گھروں کی چھت اور لان میں دئیے۔ قومی ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کی۔

لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل  فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل  فٹنس ٹیسٹ  کھلاڑیوں کی  سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں. جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ  فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، حالات نارمل ہونے پر جم، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل  فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔