کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل

کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، دوسرے روز کپتان اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم سمیت گیارہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے۔

پی سی بی قومی سینٹر ل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔ 

دوسرے روز اظہر علی اور بابر اعظم کے علاوہ  یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، فخر زمان، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد رضوان، عثمان شنواری اور امام الحق کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ سابق کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ٹیسٹ اکیڈمی کے ٹرینر صبور احمد نے لیے۔

لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس ٹیسٹ اپنے گھروں کی چھت اور لان میں دئیے۔ قومی ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کی۔

کنڈیشنگ اینڈ سٹرینتھ کوچ یاسر ملک آئندہ چند روز میں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ تیار کرکے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے۔ 

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈکو مصباح الحق کی طرف سے تمام صوبائی اور قومی  سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پلان وٹس ایپ کیا گیا، فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے۔

لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کی  سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں. جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، حالات نارمل ہونے پر جم، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے شروع ہونا ہے جس کے عالمی وبا کے باعث خدشات کے امکانات ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں اور سیریز کے ویسٹ انڈیز میں ہونے کے بھی کوئی امکانات یا تجویز نہیں۔ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں اور امکان ہے کہ اگلے ماہ تک سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا.