پیپلز یونٹی کارکنان کا لیلہ او لیلہ پر رقص

پیپلز یونٹی کارکنان کا لیلہ او لیلہ پر رقص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی آئی ریفرنڈم کی جیت کاجشن لیلہ اولیلہ پر، فضائی میزبانوں کاجیت کےبعدبھارتی گانوں پررقص،ایسا رقص کے سب کو حیران ک دیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 اپریل کو پی آئی اے کا ریفرنڈم برائے سال 2018ختم ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز یونٹی نے ملک بھر سے واضح برتری حاصل کی۔ اسی خوشی میں پیپلز یونٹی کے حامی رات بھر جشن مناتے رہے اور ناچتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:34 بہاریں گزرنے کے بعد چڑیا گھر کی صفائی ستھرائی کر دی گئی 

وائرل ہونے والی ویڈیو لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے پی آئی اے یونین دفاتر میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فضائی میزبان مرد و خواتین کو ناچ گانے پر محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پی آئی اے لاہور کے یونین دفتر کی میز پر چڑھ کر پیپلز یونٹی کی حمایت کرنے والی پنجابی گانوں پر رقص کر رہی ہیں۔ پی آئی اے کے مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی ناچ گانے کی ویڈیوز سامنے آنے پرانہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 

 پیپلزیونٹی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ مخالفین نے شکست کا بدلہ لینے کے لیے نجی محفل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ن لیگ کی حمایت کرنے والے ایئرلیگ کے ورکرز کا کہنا ھا کہ ناچ گانے کی ویڈیو سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ماضی میں بھی پیپلز یونٹی کے حامی پی آئی اے دفاتر میں ایسی ہی محافل کا انعقاد کراتے رہے ہیں۔ حیرت کی بات تو یہ ہے سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ پی آئی اے انتظامیہ مکمل خاموش ہے۔