(احمد منصور) پاکستان تحریک انصاف کے پی کے صدر جنید اکبر کی اشتعال انگیزی اور اسلام آباد تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد پی ٹی آئی نے پرتشدد حملوں کا آغاز کر دیا ہے، مالاکنڈ سوات سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کے گارڈوں کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ملاکنڈ فائرنگ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور شکیل خان اور اس کے ملازموں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ لیویز کے ھکام نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے اور تباہ کرنے کی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔