سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزات داخلہ آمد، ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگراز ہیں، پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔
محسن نقوی نے کہاکہ آنے والے وقت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے۔