سٹی 42 : جنرل ہسپتال آنے والے مریضوں اور لواحقین کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا .
جنرل ہسپتال کی تمام 10 لفٹس فنکشنل ہوگئیں۔ آؤٹ ڈور بلڈنگ میں 6 لفٹس آپریشنل ہونے سے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ ایمرجنسی میں مریضوں کیلئے دو لفٹوں کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ فیز تھری میں ائی سی یو اور اپریشن تھیٹرز کے لیے ایک لفٹ فنکشنل کردی گئی ہے۔
فیز ون میں بھی مریضوں کے لیے لفٹ کی سہولت برقرار ہے۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ لفٹوں کے فنکشنل سے مریضوں کو گراؤنڈ فلور پر انتظار نہیں کرنا پڑے گا ، اس اقدام سے اؤٹ ڈور میں مریضوں کا رش کم ہوگا، وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت کی ہدایات پر تمام لفٹس بحال کی گئیں ۔