ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے 77ویں قومی دن، پی سی ہوٹل میں تقریب

چین کے 77ویں قومی دن، پی سی ہوٹل میں تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:چین کے 77ویں قومی دن کی مناسبت سے پی سی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان اور چن چاؤ نونگ نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ چیئرمین پاک چائنہ بزنس ایسوسی ایشن نے بھی صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، کاروباری افراد، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا نے چین کے قومی دن کے موقع پر چینی عوام اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔