ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں دودھ دہی کی قیمتیں بے قابو شہری پریشان

اوپن مارکیٹ میں دودھ دہی کی قیمتیں بے قابو شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 210 سے 230 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت کے برعکس اوپن مارکیٹ میں دہی 220 سے 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے مقررہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔