عرفان ملک:ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 45 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے شہری کے 45 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر تیار کیا اور بعد ازاں اس رقم کو اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرایا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔