ویب ڈیسک:جنگیں روکنے کے امریکی دعوے اپنی جگہ مگر اسرائیل کی سرپرستی بھی برقرار، ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا بڑامنصوبہ بنالیا ۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق’ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو تقریباً 6.4 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے کانگریس کو منظوری کے لیے باضابطہ درخواست بھی دی گئی ہے۔ اس معاہدے میں جدید فوجی ساز و سامان شامل ہے جن میں تقریباً 30 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز، 3 ہزار 250 سے زائد انفنٹری وہیکلز اور دیگر عسکری آلات شامل ہیں۔
اسرائیل کی فوجی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کے لیے یہ بڑا سودا ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور غزہ کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے، یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے چند روز قبل منظر عام پر آیا ہے۔