ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمنا بھاٹیہ کا آئیٹم سونگ "غفور " آریان کی فلم ریلیز ہوتے ہی دوگنا فیمس ہو گیا

Gafoor released, Ba*ds of Bollywood، Aryan Khan, Shah Rukh Khan , Tamana Bhatya
کیپشن: غفور کے یو ٹیوب پر پوسٹ کئی گئی ویڈیو سے لئے گئے دو سکرین شوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غفور کا گانا آریان خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کے ریلیز ہوتے ہی فیمس ہو گیا اس لئے نہیں کہ اس آئیٹم سونگ میں تمنا بھاٹیہ نے کوریو گریفر فرح کی کوریو گرافی کے ساتھ پرفارم کیا ہے بلکہ اس لئے کہ اسے آریان خان کی ڈی بٹ فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔
پروموشنل گانا "غفور،" جس میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ شامل ہیں، جمعہ 19 ستمبر 2025 کو ریلیز کیا گیا۔ میوزک ویڈیو کو Netflix سیریز  "بیڈز آف بالی ووڈ" The Ba*ds of بالی ووڈ کے ساتھ مل کر ریلیز کیا گیا، جس کا پریمیئر 18 ستمبر کو ہوا ہے۔ غفور کی ریلیز کیلئے پہلے 15 ستمبر کی تاریخ دی گئ یتھی لیکن اسے دی بیڈز آف بالی ووڈ کی ریلیز کے ایک دن بعد  19 ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔ اس تاخیر کی وجہ اب تک سامنے نہیں لائی گئی۔

اس آئیٹم سونگ کے ٹیزر کچھ دن پہلے فلوٹ کئے گئے تھے، انہوں نے بھی فوراً ہی ویورز کی توجہ کھینچ لی تھی۔

دی بیڈز آف بالی ووڈ  The B*ds Of Bollywood  کے ٹائیٹل نام سے بنائی گئی سات اقساط کی اس فلم سیریز  کی خاص بات آریان خان ہیں، آریان خان کون ہیں، آریان کئی جنریشنز کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں جو اس مووی سے اپنے ڈائریکٹر اور رائتر کی حیثیت سے  کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔

آریان خان نے اپنی ہدایت کاری اور اسکرین رائٹنگ کا آغاز Netflix سیریز The Ba*ds of بالی ووڈ سے کیا ہے، جو کہ 18 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوئی ہے۔ یہ پروجیکٹ ایک طنزیہ تھرلر ہے اور فلم انڈسٹری میں ان کی پہلی بڑی انٹری ہے، جس میں آریان نے اداکار کی بجائے کیمرے کے پیچھے کام کرنے کا انتخاب کیا گیا۔
 اس ٹریک "غفور" کو دی بیڈز آف بالی ووڈ  The B*ds Of Bollywood  سیریز کے لیے ایک پروموشنل میوزک ویڈیو کے طور پر بنایا گیا تھا اور اسے اصل شو میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
"غفور"  کی الگ سے ریلیز کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والے فنکاروں میں تمنا بھاٹیہ کی پرفارمنس کو بالی ووڈ کے تجربہ کار ولن گلشن گروور، شکتی کپور اور رنجیت  کی شمولیت نے مزید نمایاں کیا۔ ویڈیو میں ایک جھلک شاہ رخ خان کی بھی دکھائی گئی ہے۔
 اس گانے کو شاشوت سچدیو نے لکھا اور کمپوز کیا،  نیک گراؤنڈ صداکاری سنگرز شلپا راؤ اور اجول گپتا نے کی۔ ڈانس مووز کی کوریوگرافی سپر کوریو گریفر فرح خان نے کی۔

غفور کی گزشتہ دو دن مین دوگنا فیمس ہو جانے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ اسے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پہلی فلم میں شامل نہین کیا گیا۔ فینز نے سوشل میڈیا پر شور مچا دیا کہ آخر کیوں اس خوبصورت آئیٹم سونگ کو  اتنا زیادہ پروموٹ کیا گیا اور پھر ری موو کر دیا۔

  اس آئیٹم سانگ میں ایسا کیا ہے کہ آریان خان کی پہلی فلم سے اسے ریموو کرنا پڑا۔ ۔۔۔ ارے ہم کیا جانیں، آپ خود یہ سونگ سرچ کر کے دیکھ لیجئے۔ چلیئے ہم ہی تھوڑا بتا دیتے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نے بتایا ہے کہ دراصل تو "غفور" فلم سیریز کا حصہ تھا ہی نہیں۔ یہ آئیٹم سونگ صرف فلمکی پروموشن کیلئے بنوایا گیا تھا اور اس نے اپنے حصہ کا کام کر دیا ہے۔