ٹریفک وارڈنز کے لیے اچھی خبر

ٹریفک وارڈنز کے لیے اچھی خبر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی سا ہی :ٹریفک وارڈنز کے لیے اچھی خبر،ٹریفک وارڈن سے سنیئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پرترقی کے لیے سپیشلائزڈ کورس پولیس کالج سہآلہ اور پولیس کالج چوہنگ میں شروع ہورہا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن سے سنیئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پرترقی کے لیےسپیشلائزڈ کورس میں 405 ٹریفک وارڈنز شرکت کریں گے،پولیس کالج لاہور میں 265اور پولیس کالج سہالہ میں 138ٹریفک وارڈنز کورس کریں گے،لاہورکے 151،راولپنڈی کے 96،فیصل آباد81،گوجرانوالہ 29 اور ملتان 48ٹریفک وارڈنز کورس کے لیے سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

دوٹریفک وارڈنز چھٹی کے باعٹ کورس میں شرکت نہیں کریں گے،آئی جی پنجاب کی جانب سے کمانڈنٹ سہالہ کالج اور کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ کو مراسلہ بھجوادیاگیا ہے۔