(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے شیلی نچکے کو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ کے مطابق شیلی نچکے کو 4 برس کی مدت کے لیے آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، شیلی نچکے کو مئی میں میتھیو موٹ کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام کوچ مقرر کیا گیا تھا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
یاد رہے شیلی نچکے ویمن کرکٹ کی سرکردہ آل راؤنڈرز میں شامل رہ چکی ہیں، وہ 2005 میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئیں، شیلی نچکے نے 80 ون ڈے انٹرنیشنل، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 6 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، اس دوران انہوں نے تین ہزار سے زائد رنز بنائے اور 150سے زائد وکٹیں لیں، شیلی نچکے کو 2010 میں آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا اور وہ 2011 میں ریٹائر ہوئیں تھیں۔