کیوی کپتان نے دورہ پاکستان منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

Newland Cricket Team Captain
Kane Williamson

حافظ شہباز علی: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نےدورہ پاکستا ن منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا، پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک اچھی جگہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستا ن منسوخ ہونے کو شرمناک قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ تفصیلات نہیں پتا،لیکن یہ اچانک ہوا،  پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ مجھے اندازہ ہے پاکستان کے لوگوں کو دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا ایک اچھا قدم تھا، سب کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کیلئے ہی کیا گیا ہے۔ کیوی کپتان دورے کی منسوخی سے طویل المعیادنہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک خصوصی جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے، امید کرتا ہوں کہ وہاں مزید کرکٹ ہوگی۔