اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے اور لانگ مارچ کا اعلان

اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے اور لانگ مارچ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اپوزیشن  جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)  میں حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان نے  اے پی سی کا اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ قومی سیاسی جماعتوں کااتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےنام سےتشکیل دیاگیاہے،ملک میں شفاف ، آزادانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں ، ملک میں شفاف ، آزادانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں ، رکارڈ توڑ منہگائی، بےروزگاری اورٹیکسوں کی بھرمارسےزندگی اجیرن  کر دی گئی۔

اجلاس اعادہ کرتاہے1973 کاآئین،موجودہ این سی ایف ایوارڈقومی اتفاق رائےکامظہر ہیں، اجلاس حکومت کی افغان پالیسی کی مکمل ناکامی پرتشویش کااظہار کرتاہے،ہمارامطالبہ ہےمیرشکیل الرحمان سمیت تمام گرفتارصحافیوں،میڈیاپرسنزکورہاکیاجائے،اجلاس میڈیاپرتاریخ کی بد ترین پابندیوں،دباؤاورحکومتی ہتھکنڈوں کی شدیدمذمت کرتاہے۔

این ایف سی ایوارڈپرحملوں کامقابلہ کیاجائےگا،صدارتی نظام کےمذموم ارادےکومستردکرتےہیں،پارلیمان کی بالادستی پرکوئی آنچ نہیں آنےدیں گے،سلیکٹڈحکومت سقوط کشمیرکی ذمہ دارہے، افغان پالیسی کی ناکامی پرشدیدتشویش کااظہارکیاگیا،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونےسےدہشتگردی بڑھی،حکومت عوام کےجان ومال کےتحفظ میں ناکام ہوچکی ہے،سی پیک کےوجودکوخطرےمیں ڈال دیاگیا،سی پیک منصوبوں کو تیز کیاجائے،حکومت نےپارلیمان کوبےتوقیرکرکےمفلوج کردیا۔

اےپی سی وزیراعظم کےفوری استعفےکامطالبہ کرتی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈہے،دھاندلی کےذریعےاقتدارمیں آئی،سوا2سال میں معیشت کابیڑہ غرق کیاگیا،حکومت کامزیدرہناملکی وجودکےلیےخطرہ ہے،اےپی سی میں اتفاق رائےسےفیصلےکیےگئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، صحیح وقت پر صحیح نمبرزکے ساتھ فیصلے کریں گے،عدم اعتماد اور استعفے کا آپشن ہے،اس کے لئے  کمیٹی بنائی جارہی ہے،احتجاج، استعفے،عدم اعتماد تمام جمہوری اور آئینی آپشن ہیں، ہم سب متحد ہیں پوری طاقت کے ساتھ تحریک چلائیں گے، آصف زرداری،نوازشریف پوری اے پی سی میں موجودتھے اوراپنی تجویز دیتےرہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کل سے اپنا کام شروع کردے گی۔

پاکستان میں حقیقی  جمہوریت  ہمارا مقصد ہے، اب ہم اس حکومت کےخلاف تحریک چلا رہےہیں،ہم کل سے اپنا کام شروع کردیں گے، ایک دن چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں،پارلیمان میں یہی آواز اٹھائیں گے،مائنس ون فارمولے کا ذکر عمران خان نے خودکیا، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں،پارلیمان میں یہی آواز اٹھائیں گے،مائنس ون فارمولے کا ذکر عمران خان نے خودکیا،ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، ہم کوئی اور سلیکٹڈ وزیر اعظم قبول نہیں کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer