ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ موٹر وے کیس کیلئے سرکاری وکلا کی کمیٹی تشکیل

سانحہ موٹر وے کیس کیلئے سرکاری وکلا کی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سانحہ موٹر وے زیادتی کیس، پولیس کو تفتیش کے دوران قانونی تعاون کی فراہمی کیلئے تین سرکاری وکلاء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق تین رکنی کمیٹی میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل وقار عابد بھٹی، عبدالجبار ڈوگر اور محمد اظہر شامل ہیں جبکہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سعید احمد شیخ کمیٹی کی سپرویژن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ گجر پورہ میں متاثرہ خاتون کے زیادتی مقدمے میں 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل ہونے کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی۔ سرکاری وکلاء کی ٹیم انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان داخل ہونے سے قبل پولیس کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ تین رکنی ٹیم مقدمہ کے چالان تک استغاثہ کی شہادتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے پولیس کو قانونی مشورے دے گی۔

سرکاری وکلاء کی ٹیم تشکیل دینے کا مقصد ملزمان کیخلاف درج مقدمہ کی تفتیش میں قانونی سقم سے بچنا ہے۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو دے گی۔ سرکاری وکلاء کی ٹیم کے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی نقول ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر کو بھجوادی گئیں۔