سٹی42: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ اے پی سی میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہباز شریف گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہباز شریف گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔، شہباز شریف کو نواز شریف کے واپس آنے یا بیگم صفدر اعوان کے لندن جانے سے کوئی سروکار نہیں، ان کا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا نیب کے ذریعے احتساب بند کرنے کا دعویٰ این آر او کی فرمائش کے مترادف ہے، یہ چاہتے ہیں کہ نیب ان کے ادوار کی طرح غیر فعال اور ان کی کرپشن کا آلہ کار بن جاۓ، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ہاتھ اس دفعہ بھی رسوائی اور جگ ہنسائی ہی آۓ گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ایک دفعہ پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے، اس تحریک کا حال بھی چیئرمین سینیٹ اور فیٹف قانون سازی کے خلاف لائی جانے والی تحاریک جیسا ہو گا، وزیرِ اعظم عمران خان اس سیاسی مافیا کے خلاف ملکی بقا اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آئندہ تین سال بھی جاری رہے گا۔