ایل ڈبلیو ایم سی، البیراک کو مزید 180 گاڑیاں سکواڈ میں شامل کرنے کی ہدایت

ایل ڈبلیو ایم سی، البیراک کو مزید 180 گاڑیاں سکواڈ میں شامل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ (درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز میں اختلافات، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ہنگامی اجلاس طلب کی درخواست کردی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ترک کنٹریکٹر البیراک کی گاڑیوں اور مشینری کا معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھجوا دیا گیا ہے، ادارے نے ترک کنٹریکٹر البیراک کو فیلڈ میں کنٹریکٹ کے مطابق کنٹینرز کی تعداد اور شہر میں موجود کنٹینرز کی مرمت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، البیراک کو کنٹریکٹ کے مطابق مزید 1800 کنٹینرزکی موجودگی کو 3 روز کے اندر فیلڈ میں یقینی بنانے کے لیے نوٹس بھی جا ری کر دیا گیا۔

 ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ لاہور شہر کو صاف رکھنے کی ہر ممکن کو شش کر رہا ہے اور اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تر جیحی بنیادوں پر البیراک کے ذمہ داری کے علاقہ میں صفائی کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ شہری صفائی سے متعلق شکایا ت کی صورت میں ایل ڈبلیوایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔ 

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ترک کنٹریکٹر البیراک کو فیلڈ میں کنٹینرز کی تعداد کو کنٹریکٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

 ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق البیراک کو کنٹریکٹ کے مطابق مزید 1800کنٹینرز کی موجودگی کو 3 روز کے اندر فیلڈ میں یقینی بنانے کے لیے نوٹس، شہر میں موجود کنٹینرز کی مرمت کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer