ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں, بڑا کریک ڈاؤن شروع

پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں, بڑا کریک ڈاؤن شروع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ، لاہور ڈویژن میں ایک بار پھر بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان خود کر رہے ہیں ،جنہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے بطور ریٹرننگ افسر کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان کی ہدایت پر ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے اطراف میں لگائے گئے تمام غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور فلیکسز پہلے مرحلے میں ہٹا دیئے گئے۔ محمد عثمان خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کو صرف وکلاء سے رابطوں تک محدود رکھا جائے اور کسی بھی امیدوار کو غیر قانونی تشہیر یا اشتہاری مواد کے ذریعے برتری حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتخابی عمل کو صاف اور منظم رکھنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer