درنایاب: اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی پیشرفت بارےاجلاس، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نےاجلاس کی صدارت کی۔
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے بریفنگ دی، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ نے رواں ماہ میں اہداف کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔
اپنی چھت ،اپنا گھر پورٹل پر16لاکھ77ہزارسےزائدافرادرجسٹریشن کراچکے، 8لاکھ 86ہزارسےزائددرخواستیں موصول، سکروٹنی کےعمل کوتیزکیاجائے۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ رواں سال 1لاکھ لوگوں کوبلاسودقرضوں کاہدف2ماہ قبل ہی حاصل کرلیاجائیگا، آئندہ اجلاس میں اگلے سال کے اہداف 1 لاکھ سے بڑھانے کی سفارشات پیش کی جائینگی۔