ثمرہ فاطمہ :بھارت کی جانب سےآلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہوناشروع ہو گئی ہیں ،پنجاب حکومت نےفضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے۔
نئی دہلی سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں،چندی گڑھ،گورداسپور،لدھیانہ،پٹیالہ سےہوائیں گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپورآرہی ہیں،صورت گڑھ،جودھ پوراورجےپورسےہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے۔
دیوالی تہوارسےآج آلودہ ہواؤں سےلاہورودیگرشہروں کافضائی معیارمتاثر ہوگا،دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے،آتشبازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔
حکومت کی جانب سےدیوالی تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پیشگی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،گزشتہ رات سے ہی پانی کے چھڑکاؤ کا آغاز کر دیا ہے.
زیادہ آلودگی کی زد میں آئے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کی جا رہی ہیں،دوپہر 1 سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے،شہر کے مختلف مقامات پرسموگ گنز متحرک ہیں۔
کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن،ملتان روڈ، راوی پل، نشتر کالونی میں اینٹی سموگ گنز متحرک ہیں،اپر مال سکیم،شاہدرہ فلائی اوور،ٹھوکر نیاز بیگ، جی ٹی روڈ، شاہدرہ سموگ گنز آپریشنل شامل کی گئی ہیں۔
موٹر بائیک پر سفر کرنے والے حضرات کے لئے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے۔