ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو ( ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما میاں اسلم کو عوامی اجتماع میں ن لیگی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ملزم نے حلقہ این اے 108 کی انتخابی مہم کے دوران ویڈیو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
(ایف آئی اے) سائبرکرائم کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس وقت وہ شخص مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہا تھا اس وقت سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی وہیں موجود تھے۔ایف آئی اے سائبرکرائم نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے ایک ہفتے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور آج اسے ستارہ کالونی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔