(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع، آئی ٹی ، وزارت اطلاعات، آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کا غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کرا کر ذمہ داران کو سزا دی جائے،حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقات ٹیم بنائی جائے،