پاک بھارت میچ کی ٹکٹس ہیں؟ شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

Shaheen video viral
کیپشن: Shaheen video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سنسنی خیز مقابلے کا کرکٹ شائقین کو بے چینی سے انتطار ہے، پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا، سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان سے ٹکٹ مانگا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ  میں شرکت کے لئے دبئی میں موجود ہے جہاں شاہنوں نے اپنے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی،پاک بھارت سنسنی خیز مقابلے کے کرکٹ شائقین بے چین ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے اس میچ کی ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکی ہیں، سول میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیووائرل ہوئی۔

ویڈیو میں وہ جیسے ہی گاڑی سے نیچے کرجاتے ہیں ایک پاکستانی مداح نے ان سے پوچھا کہ انڈیا،پاکستان کی ٹکٹیں ہیں آپ کے پاس؟ دیکھیں شاید جیب میں ہوں؟جس پر شاہین رک گئے اور ٹریک سوٹ کی جیب ٹٹولی اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے،فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer