کورونا مزید 12 زندگیاں نگل گیا، 554 نئے کیسز رپورٹ

Corona Cases
کیپشن: Corona Cases
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 12 افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں اور 554 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 12 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28312 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 25205 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 977 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer