سٹی 42: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔زمبابوے کے کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو 7 روز تک کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
Arrival of @ZimCricketv team at Islamabad.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2020
Warm welcome to the visitors to the federal capital. pic.twitter.com/lKh40kYR3S
پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا۔ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ،ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان اچھا کھیل رہا ہے اس لیے سرفراز احمد کے لیے اس اسکواڈ میں چانس نہیں بنتا تھا۔سرفراز احمد کا چانس مشکل بن رہا تھا اب وہ ڈومیسٹک کھیل کر نیوزی لینڈ کے لیے تیار ہوں گے۔