(عرفان ملک/ملک اشرف) مال روڈ کوریڈ زون قرار دینےکامعاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اجازت کے بغیر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گااور بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں احتجاج کرنے والوں اور روڈ بلاک کرنے پر اب بھاری جرمانہ اور سزا دی جائے گی،قانون سازی کیلئے مسودہ پنجاب اسمبلی بھجوادیا جائےگا،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی جانب سے مسودے کی تیاری کا آغاز کردیا گیا، مال روڈ پر احتجاج کرنے والے کم نہ ہوئے اس حوالے سے اینٹی رائٹ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا، ایکٹ منظوری کے بعد جلد ہی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی قانون سازی نہ کرنےکےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان سمیت دیگرعدالت پیش ہوئےڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نےکہا پنجاب اینٹی رائٹس ایکٹ 2020ء کا ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے، مال روڈ پر ہر قسم کےاحتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نےنامکمل ڈرافٹ عدالت میں پیش کیا،جسٹس جواد نےعلی اصغرسمیت دیگرکی درخواست پرسماعت کی،ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان اورایڈیشنل سیٹی ہوم حسنین بہادرسمیت دیگرعدالت پیش ہوئے،جسٹس جواد حسن نےکہا کسی بھی سرکاری آفیسرکوانکی عدالت میں انتظار نہ کرایا جائے، ملک میں سرمایہ کاری پہلےہی نہیں آ رہی اور آپ ریڈ زون کا قانون نہیں بنا رہے۔
جسٹس جواد حسن نےسرکاری وکیل سےاستفسار کیا کہ آپ قانون کیوں نہیں بناتے؟؟سرکاری وکیل نےجواب دیا کہ 70 فیصد کام ہو چکا ہے،کابینہ میں سمری پیش کرنا باقی ہے،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل اورمشورہ کریں،سرکاری وکیل نےکہا ریڈ زون ایکٹ مناسب نہیں ہوتا اینٹی رائٹس ایکٹ ہوتا ہے۔
یورپ و دیگرممالک میں ریڈ زون کی بجائےاینٹی رائٹس قوانین بنائے جاتے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نےکہا ہمیں نہ صرف ریڈ زون بنانا ہےبلکہ اینٹی رائٹس قانون کےتحت جب پولیس چاہےاس علاقےکوریڈ زون ڈکلیئرکر دے،جسٹس جواد حسن نےریمارکس دیئےکہ کسی کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا جا سکتا،جس علاقے کو چاہیں اسکو ریڈ زون قرار دینےکی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نےکہا پنجاب اینٹی رائٹس ایکٹ 2020ء کا درافٹ تیار ہو رہا ہے،درخواست گزاروں کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا تھا کہ مال روڈ پر ہر قسم کےاحتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے،،پنجاب حکومت نے مال روڈ کوریڈ زون قرار دینے سےمتعلق عدالت کو آگاہ کیا تھا، مال روڈ کوتاحال ریڈ زون قرارنہیں دیا گیا، مال روڈ پر احتجاج سےکاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ مال روڈ پر جلسےجلوس پرپابندی کو یقینی بنانےکا حکم دیا جائے،مزید استدعا کی گئی کہ مال روڈ کرریڈ زون قرار دینے سے متعلق مکمل قانون سازی کرنےکا حکم دیا جائے۔