ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کےخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر، کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 22 اکتوبر کو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم پر تقریروں کی ٹرانسکرپٹ اور ٹویٹس کا ریکارڈ فراہم کر دیا ہے، احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ احسن اقبال نے ہائیکورٹ کی تنبیہ کو نظر انداز کیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔