ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز؛ زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دیدی

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز؛ زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے تعاقب میں 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دُسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کے بریڈ ایونز نے3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سری لنکا نے زمبابوے کے ساتھ ہونے والے میچ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 162 رنز بنائے، برائن بنیٹ49 اور سکندر رضا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

سری لنکا کے ہسارنگا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔