ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت گھڑی میں تولہ گھڑی میں ماشہ

خریدار سنبھل کر چلیں، بیچنے والے وقت کی قدر کریں، سونے کی مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے

Gold price, Bullion Market, New York Gold price , price declined
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سونے کی مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ آج بھی دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت صبح اچانک گھٹ گئی، سہ پہر کو بڑھنا شروع ہوئی اور شام (پاکستان ٹائم) تک کئی ڈالر فی اونس بڑھ گئی۔

نیویارک میں آج سونے کی قیمت تقریباً 4,070.51 ڈالر فی اونس، $130.87 فی گرام، اور $130,870 فی کلوگرام ہ تک گری۔ قیمتیں مارکیٹ کے اتار چڑھاو کی بنیاد پر مسلسل تبدیل ہو  رہی ہیں۔ بہتر ہو گا کہ خریدار سنبھل کر چلیں، بیچنے والے وقت کی قدر کریں، سونے کی مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوپہر تک قیمت
فی اونس: $4,070.51
فی گرام: $130.87
فی کلوگرام: $130.870

بعد میں شام ساڑھے پانچ بجے نیویارک کی بلین مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ کا رجحان آیا اور   KITCO کے مطابق، نیویارک میں سونے کی موجودہ اسپاٹ قیمت تقریباً 4,072  ڈالر فی اونس ہے، جو اس کے گزشتہ بند نرخ سے تقریباً 4.90 ڈالر  (یا 0.12%) کم ہے۔ فی گرام کی قیمتیں تقریباً $131.98 ہیں، اور فی کلوگرام کی قیمتیں $131,978.49 کے لگ بھگ ہیں۔

آج صبح بلین مارکیٹ کے حالات

عالمی مارکیٹ میں آج صبح  سونے کی قیمت میں  50 ڈالر فی اونس  کمی ہوئی  اور 24 قیراط سونے کی فی اونس قیمت گر کر  4042 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔
پاکستان میں آج فی تولہ سونا 5ہزار روپے سستا ہوگیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26ہزار 562روپے پر آگیا۔
10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 93 روپے کمی سے 5329 روپے پر آگئی  تھی  ۔

صرافہ بازار میں کل کیا ہوا تھا

کل صرافہ بازار میں یہ ہوا تھا کہ  سونے کی قیمت کو پر لگ گئے تھے اور  فی تولہ 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کل بدھ کے روز   7 ہزار 900 روپے کے اضافے کےساتھ  فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہوگیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6773 مہنگا ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہوگئی۔

 کل بدھ کے روز نیویارک کی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر فی اونس بڑھ کر 4092 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔