ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں جنگلات کی پہلی بار سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں جنگلات کی پہلی بار سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے جنگلات کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں جنگلات کی پہلی بار جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس نظام کے تحت جنگلات، رقبے اور درختوں کی رئیل ٹائم نگرانی ممکن ہو سکے گی۔

حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ورلڈ ویو-3، سپاٹ 6-7، پلیئڈیز، پی آر ایس ایس، لینڈسیٹ اور سینٹینل-2 سمیت ہائی ریزولوشن سیٹلائٹس کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی لائیو فیڈ کے ذریعے جنگلات میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع مل سکے گی اور انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس بروقت کارروائی کر سکے گی۔

سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین پر ہونے والی تبدیلیوں کی درست مانیٹرنگ ممکن ہو گی، جبکہ جنگلات کے رقبے کا مکمل الیکٹرانک ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ اس سے جنگلات کی زمین پر قبضے، ہیر پھیر یا ردوبدل کے امکانات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

مزید برآں، سیٹلائٹ ڈیٹا شجرکاری کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی بھی کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید سیٹلائٹ سسٹم جنگلات میں آگ لگنے کی فوری نشاندہی اور نقصان کے تخمینے میں بھی انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔