ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن: ملزم نے دکاندار کے بیٹوں پر گرم دودھ پھینک، چاقو کے وار

 گرین ٹاؤن: ملزم نے دکاندار کے بیٹوں پر گرم دودھ پھینک، چاقو کے وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گرین ٹاؤن میں ناشتے کا بل مانگنے پر محلے دارملزمان کا دکان پر دھاوا، ملزم نے دکاندار کے 2بیٹوں پر گرم دودھ پھینک دیا ،2کو چاقو کے وار سےزخمی کردیا۔

مدعی مقدمہ  گل زرخان کا کہنا تھا کہ ملزم امجد ،عادل اور رضا سمیت 10افراد نے دکاندار کے بیٹوں پر حملہ کیا،ملزم نے بقایا جات اور ناشتے کے پیسے مانگنے پر ساتھیوں سمیت حملہ کیا۔

ملزم کی جانب سے گرم دودھ پھینکنے سے 2بیٹے عمر شہزاد اور عباد زخمی ہوگئے،ملزمان نے چاقو کے وار کرکے 2بیٹوں نصیب اور گل شاہد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔

ملزمان جاتے ہوئے دکان سے 55 ہزار اور موبائل فون بھی لوٹ کرلے گئے،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔