سٹی42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کو سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
امحسن نقوی نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا، میں رشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا، ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔ ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو مبارک باد
صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر ر وجاہت حسین ساہی نے بھی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو اسلامک سالیڈیریٹی گیمز مین گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا، پاکستان اتھلیٹکس نے ایک مرتبہ پھر اپنی افادیت ثابت کردی ۔ اسلامک گیمز کا واحد گولڈ میڈل اتھلیٹکس میں آیا ہے جس پر ارشد ندیم اور اتھلیٹکس فیملی مبارک باد کی مستحق ہے۔
میجر جنرل اکرم ساہی نے کہا، یاسر سلطان نے بھی گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔