پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل نائن پلیئر ڈرافٹ کیلئے ٹیموں کی ترتیب اناؤنس کر دی

PSL Nine, HBL PSL ninth edition, City42, players drafting pick order, Lahore Qalandars, Islamabad United, Karachi Kings, Peshawar Zalmi, Quetta Gladiators, Multan Sultan, Pakistan Cricket Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں اپنی پسند کے کھلاڑی منتخب کرنے کا پہلا حق دیاگیا ہے۔ 

 کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی ِپک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرزاپ ملتان سلطان کی ہوگی۔ پچھلے دو مسلسل ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز کوسب سے آخرمیں بچے کھچے کھلاڑیوں میں سے پسندیدہ کھلاڑیوں کو چننے کا موقع ملے گا۔

پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹ ترتیب سے ہوتا ہے۔سب سے نیچے رہنے والی ٹیم کو سب سے پہلے کھلاڑی چننے کا موقع  دیا جاتا ہے۔

پلئیرز   پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے، ایک فرنچائز صرف ایک کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کر سکے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز  کو  ڈائمنڈ  کیٹیگری میں پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

 پشاور زلمی کو پہلا گولڈ پک چانس دیا جائےگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلے کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے۔ پی ایس ایل نائن کے میچ  8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول کئے گئے ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیمیں اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔ ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد، تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی، تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والی کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں، نیشنل ٹی ٹونٹی کے اختتام کے فوراً بعد ہو گا۔