موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی  علاقوں  میں سرد رہے گا۔ 

منگل کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ مومیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، چارسدہ اور پشاور میں  دھندچھائے رہنے کاا مکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک  جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا ۔اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات  کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ شمالی اضلاع  میں موسم سرد رہے گا ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا۔کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور   خشک رہے گا۔