اسلام پورہ: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نےشہری کو گولی مار دی

اسلام پورہ: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نےشہری کو گولی مار دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)اسلام پورہ میں ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمی،شہری وقارکوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ڈاکوؤں نےبینک سےرقم نکلوانےوالےشہری وقارکوگن پوائنٹ پرروکا،پولیس کے مطابق شہری وقاربینک سے2لاکھ نکلواکرگھرجارہاتھا،مزاحمت کرنےپرڈاکوؤں نےفائرنگ کرکےوقارکوزخمی کردیا۔
 دوسری جانب رائیونڈ سرکل میں 10 گھنٹوں میں ڈکیتی کی 3 بڑی وارداتیں ہوئیں۔ڈاکوؤں نے پہلی واردات جنرل سٹور میں کی،ڈاکو گن پوائنٹ پردکاندار سےنقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔
دوسری ڈکیتی کی واردات ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ہوئی۔2ڈاکوؤں نےاسلحہ کےزورپر1 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ تیسری واردات موبائل شاپ میں ہوئی
ڈاکو گن پوائنٹ پر 20 موبائل فون اور 8لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آ گئیں۔پولیس نے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے۔