سجل علی اور جھانوی کپور کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

Sajal Aly Janhvi Kapoor
کیپشن: Sajal Aly Janhvi Kapoor
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی اور لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ایک دوسرےسے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی میں جاری فلم فئیر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی ایک تقریب کے دوران پاکستان اور بھارت کے شوبز ستاروں نے شرکت کی، تقریب کے دوران سجل علی کو جھانوی کپور گلے لگاتے دیکھا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، ہمایوں سعید اور میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کو ایوارڈز دیے گئے جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے زیر گردش ہیں۔ سجل علی کو پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول و ہردلعزیز چہرہ ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔

قبل ازیں فلم موم کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور اْن کے اہلخانہ کے ساتھ سجل علی کے بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کا انہوں نے کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اْن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اْس وقت بننے والا رشتہ بیحد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔