حارث رؤف کس پاکستانی اداکارہ کیساتھ ڈنر پر جانا چاہتے ہیں؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

Haris Rauf
کیپشن: Haris Rauf
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے پاکستانی شوبر انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں فاسٹ بالر کو 3 اداکاراؤں کے نام کے آپشنز دیے گئے اور سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات میں سے کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے۔

حارث رؤف نے  کچھ دیر سوچنے کے بعد  دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ میں اِن تینوں میں سے کسی کے ساتھ ڈنر پر نہیں جانا چاہتا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ 'مایا علی' کے ساتھ کروں گا۔میز بان نے سوال کیا کہ آپ کس ملک میں مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنا چاہیں گے جس کے جواب میں حارث نے  کہا کہ کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

حارث رؤف کی اس ویڈیو سے مداح خوب محظوظ ہوئے، کچھ افراد نے کرکٹر کی پسند کی بھی تعریف کی جب کہ متعدد نے فاسٹ بولر کی جانب سے پاکستان کو ترجیح دینے اور اسے سب سے اچھا ملک کہنے پر سراہا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر