تھیٹر فنکاروں کی اکثریت نے ٹی وی چینلز کا رخ کرلیا

تھیٹر فنکاروں کی اکثریت نے ٹی وی چینلز کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) تھیٹر فنکاروں کی اکثریت نے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کا بھی رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھیڑ سے تعلق رکھنے والے افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز، نواز انجم ، ناصر چنیوٹی ، حسن مراد، ساجن عباس،طارق ٹیڈی،سردار کمال،آغا ماجد، روبی انعم،واجد خان، حامد رنگیلا،قیصر پیا اور جاوید کوڈو سمیت متعدد فنکار سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کے شوز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

فنکاروں کے مطابق ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں کام کرنے سے نہ صرف انہیں اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ معاوضہ بھی معقول ملتا ہے۔ فنکاروں کے مطابق ٹی وی چینلز کی طرف سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی قابل قدر کام ہے۔

 دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی نار مور سٹار بابر ہ شر یف نے کہا ہے کہ دوبارہ فلم انڈسڑی میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ' گزرے سنہرے دور کی یادیں زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا ہے اس پر مجھے مکمل اعتماد رہا ہے اور آنیوالے دنوں میں بھی چاہتی ہوں کہ ہماری فلم انڈسڑی میں وہی رونقیں ہوں جو ہم نے اپنے دور میں دیکھی ہے اور اگر ایسا ہو جائے تو اس سے بڑی پاکستانی فلم انڈسڑی کی اور کوئی خوش قسمتی نہیں ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer