ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کی مجموعی شرح 75.06 فیصد رہی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 42 میڈیکل کالجوں کے 6207 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ 4651 پاس جبکہ 1545 فیل قرار پائے۔ کامیابی کی مجموعی شرح 75.06 فیصد رہی۔ پہلی پوزیشن قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی مہ پارہ نذیر نے 531/600، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہورکے عبداللہ اقبال نے 525 نمبر لیکر دوسری جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 4 امیدواروں نے 523 نمبر لیکر حاصل کی۔

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی حافظہ سمیتہ ساجد، رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے سلمان طاہر، سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمرمصطفی، شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے یاسر بلال نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات3جنوری سے شروع ہوں گے-