انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستانی اپیل مسترد کردی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستانی اپیل مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی) پاکستان کی اپیل مسترد، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی ایف کا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ، اعصام الحق اور عقیل خان کے انکار کے بعد جونیئر ٹیم بھجوائی جائےگی۔

ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی ٹینس حکام کے مطالبے پر سکیورٹی کو جواز بناکر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 4 نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی جسے آئی ٹی ایف نے مسترد کردیا ہے اور یہ اب مقابلے قازقستان میں کروانے کے بارے میں دونوں ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بھجوانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی اس ناانصافی پر پر ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان پہلے ہی ان مقابلوں کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بھجوانے کا امکان ہے

Sughra Afzal

Content Writer