سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں دو روز کے دوران چھ سو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت باسٹھ ہزار تین سو پچاس روپے ہوگئی ہے، اسی طرح چھ سو روپے بڑھ کر بائیس قیراط فی تولہ سونا ستاون ہزار ایک سو ستاون روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اکیس قیراط سونے کی قیمت چون ہزار پانچ سو چھپن روپے ہوگئی ہے.

سونے کے زیورات کی شوقین خواتین صارفین کی جانب سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قوت خرید پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے، شادیوں کیلئے سونا خریدنے والوں پر مزید بوجھ بڑھے گا، صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں اور صرافہ بازاروں میں سونے کی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں بڑھیں اور اس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer