سٹی 42:سینٹرل کرم میں خوارجین کے دو گروہوں کے درمیان بھتے کے معاملےپرشدید لڑائی،18خوارج جہنم واصل ہوگئے ۔
گزشتہ شب حدودِ تھانہ چینارک، سنٹرل کرم کےعلاقےمناتو میں فتنہ الخوارج کے کاظم گروپ اور ممتاز امتی گروپ کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ,اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ممتازامتی گروپ کے 18خوارجی جہنم واصل ہوئے جبکہ 3 لاپتہ خوارج لاپتہ ہیں.
فتنہ الخوارج کے گینگ لیڈر کاظم گروپ کے ایک خوارجی جہنم واصل اورایک لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں .ہلاک ہونے والے خوارج کے لئے مناتو کے علاقے میں قبروں کی کھدائی کی جارہی ہے.ماضی میں بھی خوارج کے مختلف دھڑوں کے درمیان متعدد بار مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں.مسلح جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عناصر کسی دینی یا نظریاتی مقصد کے علمبردار نہیں بلکہ محض اپنے ذاتی مفادات کیلئےفتنہ و فساد کو ہوا دے رہےہیں.مقامی آبادی کےمطابق خوارج کی اندرونی لڑائیوں کے باعث عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے
ماہرین کےمطابقعلاقے کےعوام کو ریاستی اداروں کی جانب سے دہشتگردعناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر مکمل اعتماد ہے.یہ خوارجی نہ صرف ریاست کے دشمن ہیں بلکہ اقتدار،پیسےاور اثرورسوخ کی جنگ میں ایک دوسرے کا خون بہانےسے بھی گریز نہیں کرتے.