سٹی 42: پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سینیٹ آف پاکستان میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں “پاک چین دوستی اور بھائی چارے کی تجدید” کے عنوان سے قرارداد پیش کی ، قرارداد کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اہداف پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور پاک چین دوستی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے قرارداد میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، سیاسی، معاشی، تزویراتی اور عوامی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔
وزیر خارجہ نے آہنی دوستی کو آئندہ نسلوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔