سٹی 42: پاکستان پہلی مرتبہ ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن پالیسی کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا ۔
ایف بی آر کے مطابق پاکستان 70 سال بعد ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کا ممبر منتخب ہوگیا۔پاکستان نے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان کسٹمز 2026 تا 2028 ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن کا حصہ بن گیا ۔ایشیا پیسیفک خطے میں پاکستان نے اہم سفارتی کامیابی اپنے نام کر لی۔
ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن میں پاکستان کی شمولیت عالمی سطح پر بڑا اعزاز ہے۔پاکستان سنگل ونڈو ماڈل کو ایشیا پیسیفک ممالک کی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔پاکستان کسٹمز کی ڈیجیٹل اصلاحات عالمی سطح پر تسلیم کر لی گئیں۔
ہانگ کانگ میں ہونے والے آر ایچ سی اے اجلاس میں پاکستان کو رکن منتخب کیا گیا۔پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ڈبلیو سی او کی اہم نشست حاصل کر لی۔
سید اسد رضا رضوی کی سفارتی کاوشیں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی ثابت ہے ۔پاکستان سنگل ونڈو کے نمائندگان کی پریزنٹیشن کو عالمی سطح پر سراہا گیا ۔پاکستان اور ہانگ کانگ کسٹمز کے درمیان ویلڈ اے پی معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔
عالمی کسٹمز گورننس میں پاکستان کی آواز مزید مضبوط ہو گئی ۔