ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  انٹر امتحانات میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر متعدد اساتذہ معطل،نوٹیفکیشن جاری

  انٹر امتحانات میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر متعدد اساتذہ معطل،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی سفارش پر انٹر امتحانات میں امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر متعدد اساتذہ کومعطل کر دیا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نے 6 اساتذہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ،امتحانی سنٹر سے غیر حاضری، اساتذہ کو 25 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

  ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کا کہنا تھا کہ معطل اساتذہ کو فوری طور پر دفتر رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت جا ری کر دی گئی ہیں، پنجاب ایمپلائز ایکٹ کے تحت اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

معطل ہونے والے اساتذہ میں ذوالقرنین حیدر،محمد اکرم،سلامت صدیق،ساجد سلیم،عابدحسین اورسید شاہد علی زیدی  شامل ہیں۔