ملک اشرف : پراپرٹی ٹربیونل کی تشکیل کے معاملے پرتوہین عدالت کی درخواست،ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائل احمد حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کون سے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟؟ وکیل نے جواب دیا ہائیکورٹ کے حکم پر پراپرٹی ٹربیونل کو کیسز ریفر کئے گئے تھے ، ابھی تک پراپرٹی ٹربیونل نہیں بنے ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کوئی دستاویز دکھائیں کہ انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ وکیل نے جواب دیاپراپرٹی ٹربیونل ابھی تک نہیں بنے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اس میں توہین عدالت کیسے ہوگئی ۔ کیا چیف سیکرٹری نے ٹربیونل بنانے تھے ۔ وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ۔