ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم پاگل ریاست بنتے جا رہے ہیں؛ اسرائیل کے ڈیموکریٹ لیڈر کی سخت تنقید

ہم پاگل ریاست بنتے جا رہے ہیں؛ اسرائیل کے ڈیموکریٹ لیڈر کی سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اسرائیل کی  ڈیموکریٹس پارٹی کے  لیڈر یائیو گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بنتا جا رہا ہے۔ 

اسرائیل کی ڈیفینس آرمی کے  سابق نائب سربراہ یائیو گولان نے  گزشتہ روز  دائیں بازو کی اتحادی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ وار پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقہ جیسا بائیکاٹ کرے گی۔

اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈیموکریٹ لیڈر نے  خبردار کیا  کہ عقل مندانہ طرزِ عمل اختیار نہ کیا گیا تو ہم عالمی برادری میں ایک ایسی ریاست بن جائیں گے جیسا کہ ماضی میں جنوبی افریقہ نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب بن چکا تھا۔

یائیو گولان نے مزید کہا کہ ایک سمجھدار ملک نہ تو نہتے شہریوں سے جنگ کرتا ہے اور نہ ہی بچوں کو مارنا اس کا مشغلہ ہوتا ہے۔ اور نہ ہی ایک اچھی ریاست آبادیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالنے کو اپنا مقصد نہیں بناتی ہے۔